حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ پاکستان میں رہبرِ کبیر انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 37ویں برسی اور فلسطین کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں خانۂ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آغا سید ابوالحسن میری، علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ ذوالفقار علی سعیدی سمیت مختلف سیاسی، سماجی، علمی اور مذہبی شخصیات، دانشوروں اور مختلف مکاتبِ فکر کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ذوالفقار علی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے قرآنِ مجید اور سنتِ نبویؐ کی روشنی میں اسلامی نظامِ حکومت کی ایک عملی اور کامیاب مثال دنیا کے سامنے پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کے افکار، بصیرت اور استقامت آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور ظالم قوتوں کے خلاف مزاحمت ان کے عظیم نظریات کا اہم حصہ ہے۔











آپ کا تبصرہ